per piece
Rs1,350
Product details
Author: SUMAIRA HAMEED
Categories: Novel
Pages: 536
Publisher: Ilm or Irfan
Cover: Hardcover
Book Description:
یارم کی کہانی مجسم محبت اورمجسم دوستی ہے۔ دوستی اور محبت کا تھیم پورے ناول پہ حاوی ہے۔ تمام کردار اسی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں اور مثبتیت ہر کردار کا خاصہ ہے۔ ۔ ناول کی کہانی مانچسٹر یونیورسٹی کے تناظر میں لکھی گئی ہے جہاں دنیا بھر کے ممالک طلبا حصولِ علم کے لئے آئے ہیں۔ جن کی رنگ، نسل، مذہب، زبان، رہن سہن سب ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے۔ اس کے باوجود ان کے درمیان کڑواہٹ نہیں ہے، رشتوں میں تلخی اور تعلقات میں دشمنی نہیں ہے۔ پورے ماحول پہ ہی دوستی اور محبت کا رنگ ہے۔ مقابلہ اور مسابقت بھی دوستی کی چھتری تلے ہے ۔ مرکزی کرداروں کی اپنی اہمیت مسلم، لیکن ویرا اور کارل جیسے دوست بھی خاص ہیں۔ ویرا روس جیسے ٹھنڈے ملک سے تعلق رکھتی تھی لیکن دوستی میں گرم جوش تھی، دوستی نبھانے کے آداب سے واقف تھی، زندگی خوشیوں سے جینے کی قائل تھی، یہاں تک کہ محبت میں ناکامی بھی اس کے اندر کی اچھائی کو ختم نہیں کر سکی۔ اسے دل صاف رکھنا آتا تھا۔ کارل گرچہ یونیورسٹی میں شیطان کے متبادل کے طور پہ جانا جاتا تھا لیکن اپنے دوست کے وہ ہمیشہ ساتھ تھا۔ کارل اور ویرا ایسے دوست تھے کہ ہر انسان یہ خواہش کرے کہ کاش اس کے بھی ایسے ہی دوست ہوں۔ یہ مصنفہ کی ذہنی صلاحیت اور کامیابی ہے کہ انہوں نے “یارم” کو اپنا موضوع بنایا تو پوری تخلیق میں محبت اور دوستی کے علاوہ کسی اور جذبے کا عکس موجود نہیں۔ یہ بلاشبہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کی کامیابی اور 🛒 Buy Now!مکمل موضوع فہمی کی نشاندہی ہے۔
Similar products