Pakistan se Bahir Kese Jain? (3) – پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (تیسری جلد)
Pakistan se Bahir Kese Jain? (3) – پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (تیسری جلد)
per piece
Rs950
Rs2,000
(53% OFF)
Product details
گفتگو پبلی کیشنز کے نئے کتابی سلسلے “پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟” کی تیسری جلد آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ایک بار پھر واضح کر دیں کہ اس سلسلے کا مقصد بیرون ملک ملازمت اور تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو ان لالچی، خود غرض بلکہ انسانیت دشمن ایجنٹوں اور انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بچا کر صیح راستہ دکھانا ہے جو سادہ لوح عوام کو جعلی دستاویزات کا، یا پھر زمینی اور سمندری راستوں یا ڈنکی کے ذریعے یورپ لے جانے کا جان لیوا جھانسہ دے رہے ہیں۔
اس جلد کی تیاری میں بھی ہماری تحقیقی ٹیم نے اشاعت کے آخری مراحل تک مستند ویزا پالیسیوں، یورپی ممالک کے وائٹ پیپر،اسکالرشپس اور دیگر اہم معلومات کو شامل کیا ہے۔ کوشش یہ ہے کہ کسی ایجنٹ کے بغیر پاکستانیوں کواس کا اہل بنایا جائے کہ وہ خود اپنی راہ تراش سکیں۔
زیر نظر جلد میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جو غیرملکیوں کو ملازمت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں سرفہرست ہیں۔ ان میں سوئٹزرلینڈ ،سویڈن، روس، آسٹریا، البانیہ، پولینڈ ، چیک ریپبلک، بلغاریہ، لیٹویا، چین ، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب ، ترکیہ اور تائیوان وغیرہ چند اہم نام ہیں ۔ علاوہ ازیں بعض یورپی ممالک میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی، کم شرح پیدائش اور بزرگوں میں اضافے سے اعلیٰ تعلیم یافتہ، ہنرمند اورغیر ہنرمند افراد کے لیے بھی ملازمت کے مزید دروازے کھلے ہیں۔ اسی وجہ سے کئی ممالک نے اپنی پالیسیوں میں نرمی کی ہے جن میں سے ایک ملک پولینڈ بھی ہے۔
ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ آپ کے لیے مفید و کارآمد ثابت ہو گا جسے توجہ سے پڑھ کر آپ بیرون ملک روزگار، تعلیم اور رہائش کے لیے درست راستہ منتخب کر سکیں گے۔ امید واثق ہے کہ یہ کتاب نئی دنیاؤں کی تسخیر کے لیے آپ کا مجازی ویزا بن کراصل ویزے کی باعث بن سکے گی ۔
اور ہاں! اچھی خبر یہ ہے کہ اس حوالے سے اب ایک نئی ویب سائٹ اسکلڈ اسکور بھی مسلسل تین سالہ محنت کے بعد آن لائن ہو چکی ہے